رات گئے پولیس کا لیاری میں مصنوعی آپریشن

ساؤتھ زون پولیس کی بھاری نفری سائرن بجاتی ہوئی لیاری کے مختلف علاقوں کا چکر لگا کر واپس ایس پی سٹی کے دفتر آگئی


Staff Reporter March 22, 2013
ساؤتھ زون پولیس کی بھاری نفری سائرن بجاتی ہوئی لیاری کے مختلف علاقوں کا چکر لگا کر واپس ایس پی سٹی کے دفتر آگئی فوٹو: فائل

کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ارشد پپو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور لیاری سمیت دیگر علاقوں میں نوگوایریا ختم کرنے کے حکم کے باوجود پولیس نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور رات گئے محض خانہ پوری کے لیے لیاری میں مصنوعی آپریشن کیا گیا۔

جس کے دوران ساؤتھ زون پولیس کی بھاری نفری سائرن بجاتی ہوئی لیاری کے مختلف علاقوں کا چکر لگا کر واپس ایس پی سٹی کے دفتر آگئی پولیس کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے رہے کہ اس نے لیاری کے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے تاہم حقیقت میں تمام کارروائی ایک ڈرامہ تھی ۔

پولیس کی30 موبائلوں میں سوار بھاری نفری نے لیاری کے مختلف علاقوں میں سائرن بجا کر گشت کیا، پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لیاری کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی مدد کے لیے رینجرز اور ایف سی بھی ساتھ ہے ، پولیس کی جانب سے دعوے کیے جاتے رہے کہ انھوں نے بابا لاڈلہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جبکہ افشانی گلی کا بھی محاصرہ کیا تاہم ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں