
ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق حساس ادارے کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں رینجرزکی کارروائی،2 بھتہ خورگرفتار
راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی اور داعش سے ہے۔ ہلاک شدگان میں لشکر جھنگوی کا کمانڈر مولوی اسحاق اور ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر حکیم اللہ محسود کا گن مین نذر بھی شامل ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔