ایفی ڈرین کیس میں مخدوم شہابعلی موسیٰ سمیت 14ملزمان آج عدالت طلب

آج تمام ملزمان میں فرد جرم عائدکرنے کے لیے مقدمے کی نقول تقسیم کی جائیں گی


Numainda Express March 22, 2013
آج تمام ملزمان میں فرد جرم عائدکرنے کے لیے مقدمے کی نقول تقسیم کی جائیں گی ، فوٹو : فائل

سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین،سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی سمیت 14ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین اسمگلنگ کیس کی سماعت آج جمعہ22مارچ کوہوگی۔

عدالت نے مخدوم شہاب الدین،علی موسیٰ گیلانی کوطلب کیا ہے، آج ان تمام ملزمان میں فرد جرم عائدکرنے کے لیے مقدمے کی نقول تقسیم کی جائیںگی۔دریں اثنا ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی اور جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایفی ڈرین اسمگلنگ کیس میں نامزد7ملزمان کرنل(ر) طاہر الودود،چوہدری کاشف وغیرہ کی عبوری ضمانتوں میںپیر25مارچ تک توسیع کردی ہے،آئندہ تاریخ پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ ملزمان کوبھی پیش ہونے کا حکم دیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |