سیٹ ایڈجسٹمنٹ تحریک انصافن لیگ سے گفتگو جاری ہے منور حسن

ایسے نگراں وزیراعظم کی ضرورت ہے جوغیرجانبدارانتخابات کی منزل آسان بنا سکے.


Numainda Express March 22, 2013
ایسے نگراں وزیراعظم کی ضرورت ہے جو غیرجانبدار انتخابات کی منزل آسان بنا سکے. فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلیے گیلانی اور راجا جیسے تو سیکڑوں لوگ مل سکتے ہیں۔

ضرورت ایسے فردکی ہے جو قوم کے اعتماد پر پورا اتر سکے اور غیرجانبدار انتخابات کی منزل آسان بنا سکے۔ جمعرات کوانھوں نے یہاںنمائش کے افتتاح کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کے سوا سب سے ہوسکتی ہے،تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں سے بات چیت جاری ہے۔ عمران خان کے ساتھ 23مارچ کے جلسہ کے بعد معاملات کو حتمی شکل دینے کا طے ہوا ہے۔



دفعہ62,63پر عمل کرانا اور لٹیروں کا راستہ روک کر انتخابات کو بااعتمادبناناالیکشن کمیشن اور نگراں حکومتوں کی ذمے داری ہے،اسے پورا نہ کیا گیا تو حالات کو ابتری کی طرف جانے سے نہیں روکاجاسکے گا۔منور حسن نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے منی انقلاب آسکتا ہے،متعدد ممالک میں ووٹ نہ ڈالناجرم ہے،ہمارے ہاں بھی ایسا قانون ہونا چاہیے ۔آج مہنگائی، بیروزگاری ،غربت اور توانائی کے بحران ہیں تو اسکی کچھ ذمے داری لوگوں پر بھی ہے۔

جنھوں نے اپنے سروں پر ایسے حکمرانوں کو بٹھایا۔عوام آئندہ الیکشن میں نسل درنسل اقتدار پرقابض وڈیروں،سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں