انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے
26ممالک کے چیف جسٹس مدعو ہیں،سہ روزہ کانفرنس 19اپریل کو شروع ہوگی.
انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ،72 ممالک کے ججوں، قانون دانوں ،اٹارنی جنرلوں اور پراسکیوٹر جنرلز کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق 26 ممالک کے چیف جسٹس صاحبان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی جن ممالک کے چیف جسٹس صاحبان کو دعوت دی گئی ہے ان میں بھارت کے چیف جسٹس التمش کبیر سمیت تمام سارک ممالک ، فرانس ، امریکا ،جنوبی افریقہ ،افغانستان ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ایران، مصر، ترکی، لیبیا، جرمنی اور مراکش شامل ہیں، کانفرنس میں پہلی بار لاطینی امریکا کے ممالک کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، مالدیپ، امریکا اور دیگر ممالک کے اٹارنی جنرل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دعوت ناموں کے جواب میں13ممالک سے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق بھی موصول ہوچکی ہے۔ سہ روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس 19اپریل کو شروع ہوگی اور 21کو ختم ہوگی۔
افتتاحی اور اختتامی تقاریب سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوںگی جبکہ شرکا کے درمیان بحث کے سیشن وفاقی دارالحکومت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوں گے۔ کانفرنس میں بحث کیلیے 9 موضوعات منتخب کیے گئے ہیں جن میں ترقی پزیر ممالک میں عدلیہ کا کردار، عالمی امن اور قانون کی حکمرانی ،دہشتگردی اور منی لانڈرنگ،مفاد عامہ کے مقدمات کے ذریعے بنیادی حقوق کا تحفظ، صارفین کے مفاد کے تحفظ میں عدلیہ کا کردار، قانون کی تعلیم، مقدمات کے حل کیلیے متبادل ذرائع، والدین کا اپنے بچوں کے اغوا کو روکنے کیلیے عدالتی فیصلوں کو عالمی پزیرائی ملنا اورسائبر کرائم شامل ہیں۔