اسپانسر شرٹ میں ملبوس شخص نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لیے

34 سالہ بلڈر وقت سے پہلے ہی گراؤنڈ پہنچ گئے تھے تاکہ اسپانسر ٹی شرٹ خرید سکیں۔


Sports Desk January 14, 2018
34 سالہ بلڈر وقت سے پہلے ہی گراؤنڈ پہنچ گئے تھے تاکہ اسپانسر ٹی شرٹ خرید سکیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران مقامی شخص نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران مقامی بلڈر کریگ ڈورٹی نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔

میچ کے آغاز پر ہی اوپنرمارٹن گپٹل نے عامر کی گیند کو کراؤڈ کی جانب اچھالا، وہاں پر اسپانسر ادارے کی شرٹ میں ملبوس کریگ تیزی سے آگے بڑھے اور ایک ہاتھ سے گیند تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لیے، 34 سالہ بلڈر وقت سے پہلے ہی گراؤنڈ پہنچ گئے تھے تاکہ اسپانسر ٹی شرٹ خرید سکیں، انھوں نے انکشاف کیا کہ گذشتہ برس ان سے کیچ ڈراپ ہوگیا تھا اس لیے وہ دوستوں کے ساتھ اس بار زیادہ پریکٹس کرکے آئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں