عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی شہباز شریف

نگران وزیراعلیٰ کے لئےمعتبر اورایماندارشخصیات کےنام دیئے اس حوالے سے اپوزیشن کے دونوں نام قابل قبول نہیں، شہباز شریف

آئندہ عام انتخابات ملک بچانے اور بنانے کے لئے ہیں جبکہ 5 برس کے دوران ملک 50 سال پیچھے چلا گیا ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی، 5 برس کے دوران بجلی کا بحران حل نہ کرنا سابق وفاقی حکمرانو ں کی نااہلی کا منہ بولثا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی لشکری رئیسانی اور ڈاکٹر رمیش کمار نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال خصوصاً بلوچستان کے حالات اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملک بچانے اور بنانے کے لئے ہیں جبکہ 5 برس کے دوران ملک 50 سال پیچھے چلا گیا ہے اور پیپلز پارٹی کی نا اہلی نے قومی اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ عوام لٹیروں اور چوروں کا احتساب11 مئی کو کریں گے ، بلوچستان کے زخموں پر فوری مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے معتبر اور ایماندار شخصیات کے نام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے اپوزیشن کی جانب سے بھیجے گئے دونوں نام قابل قبول نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی جبکہ 5 برس کے دوران بجلی کا بحران حل نہ کرنا سابق وفاقی حکمرانو ں کی نا اہلی کا منہ بولثا ثبوت ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) 2 برس میں بجلی کا بحران حل کرکے دکھائے گی ، اس موقع پر لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ پنجاب نے شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عوام کو بہت توقعات ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story