جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

سابق صدرفاروق لغاری کےدونوں بیٹےجمال لغاری،اویس لغاری اوردوسرے کئی سیاسی رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے.


ویب ڈیسک March 22, 2013
سابق صدرفاروق لغاری کےدونوں بیٹےجمال لغاری،اویس لغاری اوردوسرے کئی سیاسی رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے. فوٹو فائل

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے اہم سیاستدانوں نےمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے کئی اہم سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ (ن) کی کشتی میں سوار ہونےکا فیصلہ کیا ہے جس میں ڈیرہ غازی خان سے سابق صدرفاروق لغاری کےدونوں بیٹےجمال لغاری،اویس لغاری اوران کےقریبی عزیز جعفرلغاری اوردوسرے کئی سیاسی رہنما شامل ہیں، نوازشریف کی جانب سے اشارہ ملتے ہی یہ رہنما (ن) لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیں گے.

دوسری جانب ملتان سے سکندر بوسن بھی اپنے قریبی ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں، انہیں بھی مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں