جعفرآباد کوئٹہ روڈ پر دھماکا 8 افراد جاں بحق 40 زخمی

بم رکشے میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے کی جگہ پر 6 فٹ کا گہرا گڑھا پڑگیا۔

جعفرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ڈیرہ الہ یار میں واقع قومی شاہراہ پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ڈیرہ الہ یار میں واقع قومی شاہراہ پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے، بم رکشے میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے کی جگہ پر 6 فٹ کا گہرا گڑھا پڑگیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحیقات شروع کردی ہیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story