امریکی صدر سے ملاقات کڑوی گولی ہے مگر نگلنی پڑے گی عمران خان

اگر وزیراعظم بنا تو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 14, 2018
اگر وزیراعظم بنا تو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، چیرمین تحریک انصاف۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ضرور ہوگی تاہم اگر وزیراعظم بنا تو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔

امریکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا جو انتہائی غلط تھا، فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، ہماری معیشت تباہ ہوئی، ہزاروں لوگ شہید ہوئے، امن و امان تباہ ہوا لیکن امریکا نے ان کی قدر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھا لیکن افغانستان میں طالبان کو شکست اور وہاں امن قائم کرنے میں امریکی اتحادی افواج کی ناکامی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جو کہ انتہائی توہین آمیز تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں اگر وزیراعظم بنا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، یہ ملاقات کڑوی گولی ضرور ہوگی تاہم نگلنی پڑے گا۔ مدرسوں کے حوالے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مدرسوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔