ایفی ڈرین کیس علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
عدالت نے خوشنود لاشاری اور انجم شاہ کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے علی موسیٰ گیلانی کے مبینہ فرنٹ مین توقیر علی خان کو گرفتار کرلیا، سابق رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے خلاف فرد جرم 5 اپریل کوعائد کی جائے گی۔
ایفی ڈرین کیس کی سماعت کے موقع پر اے این ایف نے علی موسیٰ گیلانی کے مبینہ فرنٹ مین توقیر علی خان کوعدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر عدالت نے خوشنود لاشاری اور انجم شاہ کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے، ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، عدالت نے اثاثے ضبط کر نے کے خلاف درخواستوں پرعلی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کو اپنی آمدن کے ذرائع بتانے کا بھی حکم دیا ہے۔