وفاقی حکومت نے بیرون ملک تقرریوں کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا

عدالت نےتقرریوں کےخلاف حکم امتناعی برقراررکھتےہوئے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔


ویب ڈیسک March 22, 2013
عدالت نےتقرریوں کےخلاف حکم امتناعی برقراررکھتےہوئے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نےبیرون ملک کمرشل اتاشیوں کی تقرریوں کے حوالے سے ٹیسٹ اور انٹرویوزکا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔

جسٹس ریاض احمد خان پرمشتمل سنگل بنچ نےکیس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے کمرشل اتاشیوں کی تقرری کےحوالے سے منسٹری آف کامرس کی جانب سے منعقدہ ٹیسٹ اور انٹرویوزکا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا، ان کا کہنا تھا کہ تقرریاں میرٹ پرکی گئی تھیں، اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکلا کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینےکے لیےمہلت دی جائے جواب میں عدالت نےتقرریوں کےخلاف حکم امتناعی برقراررکھتےہوئے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عرفان تارڑ سمیت دیگر فریقین نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں کمرشل اتاشیوں کی تقرری کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں