مسلم لیگ ن نےامیدواروں کو ٹکٹ دینے کا عمل شروع کردیا

شہباز شریف فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پارٹی تنظیموں سے ملاقات کر کے تیار کردہ سفارشات کا جائزہ لیں گے

نواز شریف کی سربراہی میں آج ہونے والے اجلاس میں مختلف اضلاع کےلئے امیدواروں کےنام فائنل کئےجائیں گے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) آج فیصل آباد ڈویژن کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں پارٹی تنظیموں سے ملاقات کر کے اس حوالے سے تیار کردہ سفارشات کا جائزہ لیں گے۔


دوسری جانب آج نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس میں مختلف اضلاع کےلئے امیدواروں کےنام فائنل کئےجائیں گے۔

 
Load Next Story