سلیم عباس نقشبندی پر قاتلانہ حملہ بدترین دہشت گردی ہے

حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے،سنی تحریک؍ جے یو پی


Staff Reporter August 08, 2012
لانڈھی :سنی تحریک کے کارکن عدنان قادری کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو ایکسپریس

PATNA: سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کو قتل و غارت گری کا کھلا لائسنس دے رکھا ہے، دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے حقانی مسجد کے امام علامہ سلیم عباس نقشبندی کو زخمی اور ایک کارکن عدنان کو شہید کردیا۔

اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ر مضان کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے احتجاج کی کال نہیں دے رہے لیکن عید کے بعد بلوچستان اور کراچی میں علمائے اہل سنت کے نشانہ وار قتل کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے، کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط رکھیں، انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی میں علامہ سلیم عباس نقشبندی پر قاتلانہ حملے کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔

دریں اثنا جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمائوں علامہ قاضی احمدنورانی، مفتی بشیرالقادری،مفتی رفیع الرحمٰن نورانی،مفتی زاہدالقادری، مفتی نورالہادی نعیمی،علامہ السیدعقیل انجم قادری ودیگر نے اہلسنت وجماعت کے ممتازعالم دین علامہ سلیم عباس نقشبندی پر دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سلیم عباس نقشبندی پر قاتلانہ حملہ شرمناک ا ور بزدلانہ کارروائی ہے، حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے،انھوں نے مطالبہ کیاکہ کراچی میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو لگام دی جائے،حکومت فوری طور پر علامہ سلیم عباس پرحملہ آوروں اوران ساتھی کے قاتلوںکو گرفتار کرکے انھیں قرارواقعی اور عبرتناک سزادے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں