ممبئی میں بالی ووڈ اسٹارز نے تقریب کو چار چاند لگادیئے

تقریب میں امیتابھ، شاہ رخ، رنویر، انوشکا،دپیکا، ہریتھک، اکشے اور انوپم کھیرسمیت رنبیر کپور نے شرکت کی


ویب ڈیسک January 14, 2018
تقریب میں بھارتی اداکاروں نے ممبئی پولیس کی شہر کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

سالانہ پولیس گالا میں بالی ووڈ ستاروں کی آمد نے ایونٹ کو چار چاند لگادیے۔

ممبئی میں سالانہ پولیس گالا 'امنگ' 2018 کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔



تقریب میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، رنویرسنگھ، انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، ہریتھک روشن، اکشے کمار، انوپم کھیر، کنگنا رناوت اور کرن جوہر سمیت رنبیر کپور نے شرکت کی۔





ممبئی پولیس گالا کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں بالی ووڈ اداکاروں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور فن کا مظاہرہ کرتی ہے۔



تقریب میں بھارتی اداکاروں نے ممبئی پولیس کی شہر کے لیے خدمات اور کام پر خراج تحسین پیش کیا۔



بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے وزیراعلیٰ مہاراشٹر دویندر فیڈناوس کے ساتھ ممبئی پولیس کے لیے 2018 کے کیلنڈر کا بھی افتتاح کیا۔



ممبئی پولیس کی تقریب میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی جھلملاہٹ نے نہ صرف ممبئی پولیس کے افسران بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔