امریکی ریاست ورجینیا میں نیوی بیس پر فائرنگ 3 فوجی ہلاک متعدد زخمی

حملہ آورنے نیوی بیس پر فائرنگ کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔


ویب ڈیسک March 22, 2013
حملہ آورنے نیوی بیس پر فائرنگ کے بعد خود بھی خود کشی کرلی، فوٹو:فائل

امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


ورجینیا میں نیوی بیس پرایک شخص نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آورنے بعد میں خودکشی بھی کرلی۔ فائرنگ سے کئی فوجی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی فوجی حکام نے نیوی بیس کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حملہ آورکی شناخت ظاہرنہیں کی جا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں