ہمیں بگڑا ہوا صوبہ ملا جسے درست راہ پر لائے پرویز خٹک

آج خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک January 14, 2018
آج خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمرانوں سے تباہ شدہ، ویران اور بگڑا ہوا صوبہ ملا لیکن ہم نے صوبے کو درست سمت پر ڈالا اور پولیس کو سیاست سے پاک کرکے بااختیار بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے نوشہرہ پریس کلب میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں سے تباہ شدہ، ویران اور بگڑا ہوا صوبہ ملا لیکن ہم نے صوبے کو درست سمت پر ڈالا اور پولیس کو سیاست سے پاک کرکے بااختیار بنا دیا ہے اور آج خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے اچھے کاموں کو نہیں دیکھتے بلکہ جہاں کوئی کوتاہی نظر آتی ہے بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے لیکن ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری حکومت نے تباہ شدہ ادارے بحال کیے، اسپتالوں میں مزید ساڑھے 3 ہزار ڈاکٹر بھرتی کیے جب کہ صوبے میں تباہ شدہ اسکول آباد کیے اور 25 ہزار اساتذہ بھرتی کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔