بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ریکارڈ 393 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی جانب سے عامر اشفاق ڈبل سنچری بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے


Sports Desk January 14, 2018
پاکستان کی جانب سے عامر اشفاق ڈبل سنچری بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے ۔ فوٹو : فائل

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ریکارڈ 393 رنز سے شکست دے دی۔

ایم سی سی گراؤنڈ عجمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے ون ڈے میچز کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا، قومی ٹیم نے 563 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ بہتر بنایا، گرین شرٹس اس سے قبل 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی ہی سرزمین پر 517 رنز بناتے ہوئے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ عامر اشفاق نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 208 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہو گئے، ثناء اللہ 143 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، ہارون خان نے بھی سنچری اسکور کی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 32 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ نے 2 جب کہ ہارون خان، محمد اعجاز، محمد آصف اور ظفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عامر اشفاق مین آف دی میچ قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔