قومی ڈپارٹمنٹل ون ڈے کپ یو بی ایل نے جیت لیا

یو بی ایل کی جانب سے حماد اعظم مین آف دی میچ قرار پائے


Sports Desk January 14, 2018
یو بی ایل کی جانب سے حماد اعظم مین آف دی میچ قرار پائے ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KABUL: یو بی ایل نے فائنل میں واپڈا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر قومی ڈپارٹمنٹل ون ڈے کپ چیت لیا۔

ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی یو بی ایل کی ٹیم نے ٹاس جیت کر واپڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے 48.3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے جب کہ وہاب ریاض 53، خالد عثمان 46، بسم اللہ خان 43 اور کپتان سلمان بٹ 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور یو بی ایل کی جانب سے حماد اعظم نے 3، میر حمزہ اور محمد اصغر نے 2 ، 2 جب کہ ثمین گل اور عاشق علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں یو بی ایل نے 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی ہدف عبور کر لیا، صہیب مقصود 63 رنز کے ٹاپ اسکورر رہے جب کہ شان مسعود نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، سعد علی 42 اور کپتان یونس خان 33 رنز پر ناقابل شکست رہے، واپڈا کی جانب سے خالد عثمان نے 3 اور زاہد منصور نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ حماد اعظم مین آف دی میچ قرار پائے، کامران اکمل ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، شان مسعود بہترین بیٹسمین جب کہ صدف حسین بہترین بولر قرار پائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں