ترکی میں طیارہ لینڈنگ کے دوران سمندر کنارے جاپہنچا

طیارہ آؤٹ آف کنٹرول ہونے کے باعث اس میں سوار 168 افراد میں کھلبلی مچ گئی


ویب ڈیسک January 14, 2018
طیارہ رن وے سے پھسل کر کھائی میں جاگرا جہاز کی ناک سمندر میں ڈوبنے سے چند میٹر دور رہ گئی، فوٹو: رائٹرز

ترکی میں ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر قریب واقع کھائی میں جاگرا اور سمندر میں ڈوبنے سے محض چند میٹر دور رہ گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق پیگاسس ایئر لا ئن کے طیارہ بوئنگ 800-737 نے انقرہ ایئرپورٹ سے ترکی کے شہر ترابزن کے لیے پرواز بھری اور وہاں لینڈنگ کے دوران رن وے پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھسل گیا اور رن وے کی ریلنگ توڑتا ہوا نیچے کھائی میں لٹک گیا جب کہ سمندر میں ڈوبنے سے چند میٹر کا ہی فاصلہ رہ گیا جیسا کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔



ترک حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا، جہاز میں مسافر اور عملے سمیت 168 افراد سوار تھے، جہاز آؤٹ آف کنٹرول ہونے سے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی تھی تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، جہاز رن سے نیچے کیوں گرا اس بات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



پیگاسس ایئرلائن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انقرہ ائیرپورٹ سے ترابزن آنے والا بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھلسنے کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کوسٹل ہائی وے کے گرد کھائی میں جاگرا جہاز کی ناک سمندر میں ڈوبنے سے چند میٹر دور رہ گئی تاہم جہاز کا عملہ اور مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں