اسمارٹ فون میں تبدیل ہونے والی اسمارٹ واچ

شیل اسمارٹ واچ ایک جانب گھڑی ہے تو دوسری جانب اسمارٹ فون میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے


ویب ڈیسک January 15, 2018
بہ بیک وقت اسمارٹ واچ بھی ہے اور فون بھی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے حرکت دے کر چارج بھی کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ شیل واچ

ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایسی اسمارٹ واچ تیار کی ہے جو واچ کے فریم سے باہرنکل آتی ہے اور اسمارٹ فون میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

جیمز بونڈ فلموں کی طرح تیار کی جانے والی اس گھڑی کو ''شیل اسمارٹ واچ'' کا نام دیا گیا ہے جسے ڈبل ڈیوٹی موبائل آلہ کہا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ کی کراؤڈ فنڈنگ کے بعد یہ ایجاد اگلے ماہ فروخت کی جائے گی جو گھڑی بھی ہے اور موبائل فون بھی۔

عام حالات میں شیل واچ آپ کی کلائی کے سانچے میں فٹ ہو کر اسمارٹ واچ کا کام کرتی رہتی ہے لیکن جب آپ اس سے فور جی رابطہ کرتے ہیں تو اس گھڑی سے اس کے ماؤتھ پیس (مائیک) اور ایئر پیس (اسپیکر) باہر آجاتے ہیں جو اسے اسمارٹ اینڈروئیڈ فون بنادیتے ہیں۔ یہ دونوں ایک طرح کے انٹینا کا کام بھی کرتے ہیں۔ (مزید وضاحت کےلیے ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیے۔)



شیل اسمارٹ فون اور واچ میں ویڈیو اور تصاویر کےلیے 12 میگا پکسل کیمرا بھی نصب کیا گیا ہے جو 360 درجے زاویے پر ویڈیو اور تصاویر کا حصول ممکن بناتا ہے۔


کمپنی نے اس گھڑی کی بیٹری کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا لیکن اگر آپ فون کے انٹینا یا ونگز کو 5 منٹ تک اوپر اور نیچے کریں گے تو اتنے ہی وقت تک اپنے فون پر بات کرنے کے قابل ہوں گے۔

واچ موڈ میں اسمارٹ فون گھڑی بن کر کلائی کے بیلٹ کا حصہ بن جاتا ہے۔ دوسری جانب پوری واچ واٹر پروف ہے جس میں وائی فائی، جی پی ایس اور جی ایس ایم فنکشن کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

چانس

Apr 03, 2025 02:24 AM |

اچھی صحت

Apr 03, 2025 02:17 AM |