الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے 22 دن دیئے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک March 22, 2013
الیکشن کمیشن کی جانب سے 18 اپریل کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیاجس کےتحت امیدوار 24 سے 29 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔


کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران 23 مارچ کو نوٹس جاری کریں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 مارچ سے 5 اپریل تک کی جائے گی۔ جانچ پڑتال کے بعد اختلاف رائے کی صورت میں امیدواران 9 اپریل تک الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر سکیں گے جس کے بعد 16 اپریل تک ٹریبونلز اپیلیں نمٹانے کے پابند ہوں گے۔ اس کے علاوہ 17 اپریل تک کوئی بھی امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے دستبردار ہو سکتا ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے 18 اپریل کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے 22 دن دیئے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ صدرآصف زرداری نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان 11مئی کو کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |