ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61لاکھ ہے الیکشن کمیشن

ووٹرزمیں 4 کروڑ85 لاکھ مرد اور3 کروڑ75لاکھ خواتین شامل ہیں جب کہ صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 4 کروڑ 93 لاکھ ووٹرزہیں


ویب ڈیسک March 22, 2013
ووٹرز میں 4 کروڑ85 لاکھ مرد اور3 کروڑ75لاکھ خواتین شامل ہیں، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرزکے نئے اعدادوشمارجاری کردیے جس کے مطابق رجسٹرووٹرز کی کل تعداد8کروڑ 61لاکھ ہے۔

11 مئی 2013 کوہونے والے عام انتخابات میں پاکستان کے چاروں صوبوں اورفاٹا سے 8 کروڑ 61 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں 4 کروڑ85 لاکھ مرد ووٹرز اور3 کروڑ75لاکھ خواتین ووٹرزشامل ہیں۔

صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 4 کروڑ 93 لاکھ ووٹرزہیں جب کہ سندھ میں ایک کروڑ87لاکھ، خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 23 لاکھ، بلوچستان میں33 لاکھ 49ہزار، فاٹا میں 17 لاکھ 51 ہزاراوراسلام آباد میں 6 لاکھ 21 ہزارافراد 11 مئی کو ملکی سیاست میں اپنے پسند کے نمائندوں کو ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |