لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر فائرنگ

فائرنگ کے واقعے کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا،ترجمان(ق) لیگ


ویب ڈیسک March 22, 2013
فائرنگ کے وقت چوہدری برادران گھر پر موجود نہیں تھے، فوٹو: فائل

گلبرگ کے علاقے ظہور الہیٰ روڈ پر واقع چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد گھرپراندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کے وقت چوہدری برادران گھر پر موجود نہیں تھے وہ صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لئے اسلام آباد میں ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کلاشنکوف سے کی گئی اور اس کے نتیجے میں گھرکے شیشے ٹوٹ گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے وقت گھر کے باہر سیکیورٹی تعینات نہیں تھی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مسلم لیگ (ق)کے ترجمان چوہدری اقبال کاکہنا ہے کہ فائرنگ کےواقعے کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا جب کہ کارکنان کا کہنا ہے کہ فائرنگ جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ڈرانے کے لئے کی گئی کیونکہ (ق) لیگ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |