ٹی 20 کرکٹ ریشابھ پانٹ نے دوسری تیز ترین سنچری بنا ڈالی

20 سالہ پانٹ نے صرف 32 گیندوں پر سنچری مکمل کی جوکہ کرس گیل سے صرف دو بالز پیچھے ہے۔

20 سالہ پانٹ نے صرف 32 گیندوں پر سنچری مکمل کی جوکہ کرس گیل سے صرف دو بالز پیچھے ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی پلیئر ریشابھ پانٹ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنا لی۔

بھارتی پلیئر ریشابھ پانٹ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری جڑ دی، انھوں نے یہ کارنامہ فیروز شاہ کوٹلہ میں مشتاق علی ٹرافی کے دوران دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔


20 سالہ پانٹ نے صرف 32 گیندوں پر سنچری مکمل کی جوکہ کرس گیل سے صرف دو بالز پیچھے ہے، وہ 38 گیندوں پر 116 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کے اس لاٹھی چارج کی بدولت دہلی نے 8.2 اوورز پہلے ہی 145 رنز کا ہدف حاصل کرکے ہماچل پردیش کے خلاف میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔

 
Load Next Story