سندھ حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 14 پولیس افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا

سپریم کورٹ نےگزشتہ روزکراچی بدامنی کیس میں سندھ حکومت کومحکمہ پولیس کےکنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم جاری کیا تھا

جن 14افسران کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے ان میں ایڈیشنل ایڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد سمیت 14 پولیس افسران کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے ملازمت سے فارغ کردیا۔


جن پولیس افسران کے کنٹریکٹ منسوخ کئے گئے ان میں کیپٹن ریٹائرڈ سلمان سید محمد، رسول بخش ساند، کمانڈر شوکت علی شاہ، کرنل ریٹائرڈ ندیم قاضی، کرنل ریٹائرڈ ایم اے واحد خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر مسز تبسم عباسی، ڈی آئی جی منظور احمد مغل، ایس پی ٹریفک محب علی، ایس پی محمد حسان، سید شعیب علی شاہ، انور عالم سبحانی، رحمت اللہ اور فتح محمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کو محکمہ پولیس کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
Load Next Story