وزیر اعلی کے پروٹوکول میں گھسنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

ٹکٹنگ افسر نے نوجوان شہری کا ایک ہزار 20 روپے کا چالان کردیا۔


Staff Reporter January 15, 2018
ٹکٹنگ افسر نے نوجوان شہری کا ایک ہزار 20 روپے کا چالان کردیا۔ فوٹو: فائل

MINGORA: وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول میں گھسنا شہری نوجوان شہری کو مہنگا پڑگیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن 3 تلوارکے قریب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا پروٹوکول گزررہا تھا کہ پائلٹ کی نشاندہی پر فریئر ٹریفک سیکشن کے ٹکٹنگ ظفر سلمان نے گاڑی رجسٹریشن نمبر بی ایف ایس 379 میں سوارمحسن نامی نوجوان کو روک کر اس کا چالان کرنا چاہا تاہم ٹریفک قوانین میں وی آئی پی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کا کوئی رول موجود نہیں تھا جس پر ٹکٹنگ افسر نے ایک ہزار 20 روپے کا چالان کرکے چالان کی پرچی پر ہی ہاتھ سے چالان کی وجہ لکھ دی۔

، نوجوان شہری کی جانب سے چالان کرنے کہ وجہ پوچھی گئی تو ٹکٹنگ افسر نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ کے پروٹوکول میں گھسنے پر چالان کیا گیا ہے نوجوان نے پولیس افسر سے پوچھا کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ کا پروٹوکول گزرنے والا تھا تو ٹریفک پولیس نے پہلے سے سڑک کلیئر کیوں نہیں کرائی جس پر ٹریفک پولیس افسر کوئی جواب دیے بغیر موقع پر سے روانہ ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں