الیکشن کمیشن نے کراچی کے 11حلقوں میں نئی حد بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

این اے 239، 250 اور254 جبکہ صوبائی اسمبلی کےحلقے89 ، 112، 113، 114، 115، 116، 118، 124 میں حد بندی کی گئی


ویب ڈیسک March 22, 2013
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے 3 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں نئی حد بندیاں کی گئیں، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے 11حلقوں میں کی گئی نئی حد بندیوں کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں نئی حد بندیاں کی گئیں، قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں این اے 239، این اے 250 اور این اے 254 شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں پی ایس 89 ، 112، 113، 114، 115، 116، 118اور 124 میں حد بندی کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ کراچی میں گھر گھر جا کر ووٹروں کی تصدیق کے ساتھ حلقوں کی نئی حد بندیاں بھی کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں