بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی حماقت نہیں کرے گا وزیراعظم آزاد کشمیر
مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد سے ہی ممکن ہے، راجا فاروق حیدر
لاہور:
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کی حماقت کی تو اس کا وہ حال کریںگے کہ دنیا دیکھے گی۔
راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے آر پارمقیم کشمیری پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں،بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کی حماقت کی تواسکا وہ حال کریںگے کہ دنیا دیکھے گی،مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد سے ہی ممکن ہے،بھارتی حکمران100 فیصد فیصلہ خلاف آنے کے ڈرسے حق خودارادیت نہیں دے رہے۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ واجپائی کے دورہ لاہور پر مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب پہنچ گیاتھا لیکن مختلف اسٹیک ہولڈرزکی مداخلت سے یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی، گلگت بلتستان جموں وکشمیرکا حصہ ہے جومسئلہ کشمیرحل تک پاکستان کا آئینی صوبہ نہیں بن سکتا۔