2018 میں ن لیگ کامیاب ہوگی برطانوی جریدہ
برطانوی جریدے نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیا ہے۔
لاہور:
برطانوی جریدے نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی جبکہ جریدے نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی (ن) لیگ کی کامیابی کا باعث ہو گی۔ روپے کی قدر میں کمی کے رجحان پر عام انتخابات کے بعد قابو پا لیا جائے گا۔ کاروباری ماحول مشکل رہے گا اور اصلاحات پر پیشرفت سست رہے گی لیکن معیشت استحکام کی جانب بڑھے گی ، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز ہوگی۔