2018 میں ن لیگ کامیاب ہوگی برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیا ہے۔


News Agencies January 15, 2018
برطانوی جریدے نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: برطانوی جریدے نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی جبکہ جریدے نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی (ن) لیگ کی کامیابی کا باعث ہو گی۔ روپے کی قدر میں کمی کے رجحان پر عام انتخابات کے بعد قابو پا لیا جائے گا۔ کاروباری ماحول مشکل رہے گا اور اصلاحات پر پیشرفت سست رہے گی لیکن معیشت استحکام کی جانب بڑھے گی ، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں