انتخابی فہرستوں پر نظرثانی آج سے شروع ہو گی

پختونخوا 10 لاکھ 15ہزار، بلوچستان 4 لاکھ 52 ہزار، فاٹا میں 2 لاکھ 88 ہزار نئے ووٹ درج ہونگے۔


Numainda Express January 15, 2018
40 لاکھ 72 ہزار مرد، 32 لاکھ 87 ہزار خواتین ووٹرز ہونگی۔ فوٹو: فائل

لاہور: الیکشن کمیشن آج سے آئندہ عام انتخابات کیلیے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم کا آغازکرے گا۔

محکمہ شماریات اور صوبائی حکومتوں نے مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا، ملک بھر میں 73 لاکھ 60 ہزار نئے ووٹرز شامل کیے جائیں گے۔ پنجاب میں 41 لاکھ 13 ہزار 595 نئے ووٹرز، سندھ میں 14 لاکھ 54 ہزار 398، خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ 15 ہزار 327، بلوچستان میں 4 لاکھ 52 ہزار 143، فاٹا میں 2 لاکھ 88 ہزار اور اسلام آباد میں 35 ہزار نئے ووٹرز رجسٹرکیے جائیں گے جب کہ نئے رجسٹر ہونے والے ووٹرز میں 40 لاکھ 72ہزار مرد اور 32 لاکھ87 ہزارخواتین ووٹرز شامل ہوں گی۔

الیکشن کمیشن آج سے آئندہ عام انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم کا آغاز کرے گا، محکمہ شماریات اور صوبائی حکومتوں نے مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کردیاہے، ملک بھر میں 73لاکھ60ہزار نئے ووٹرز شامل کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ووٹرزکی رجسٹریشن گھرگھر تصدیقی مہم کے بعد ہوگی۔ پنجاب میں41 لاکھ13ہزار 595 نئے ووٹرز رجسٹر کیے جائیں گے۔ اسی طرح سندھ میں 14 لاکھ 54 ہزار398، خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ 15 ہزار 327، بلوچستان میں4 لاکھ 52 ہزار 143، فاٹا میں 2 لاکھ 88 ہزار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں35ہزار نئے ووٹر جسٹرکیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نئے رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز میں40 لاکھ 72ہزار مرد اور 32 لاکھ87 ہزارخواتین ووٹرز شامل ہوںگی۔وفات پا جانے والے 9 لاکھ 23 ہزار ووٹرزکو انتخابی فہرستوں سے خارج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئی رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستوں میں درج ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 40 لاکھ سے تجاوزکر جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوںکیلیے ہرضلع کاکوٹا طے کرے گا جب کہ ضلعی کوٹا طے ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پرکام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں