لاپتہ بچیاں کیس سمعیہ اورادیبہ کی ہر حال میں بازیابی چاہیے اسلام آباد ہائی کورٹ

بچیوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی کوششوں میں تڑپ نظر نہیں آ رہی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی


ویب ڈیسک January 15, 2018
عدالت نے بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی، فوٹو: فائل

ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کو ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچیوں کی ہر حال میں بازیابی کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈیڑھ سال سے لاپتہ سمعیہ اور ادیبہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی، ایس ایس پی ساجد کیانی اور سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر پولیس حکام نے کہا کہ پولیس پوری کوشش کر رہی ہے جلد بچیوں کو بازیاب کروا لیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب سے 8 ہزارسے زائد بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف

پولیس کے جواب پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے افسوس ہے کہ اسلام آباد پولیس تاحال بچیوں کو بازیاب نہیں کرا سکی، پولیس کی کوششوں میں تڑپ نظر نہیں آرہی، سمجھ لیں دونوں بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں، یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ہمیں بچیاں ہر حال میں چاہئیں۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ بچیاں ہماری بھی بیٹیاں ہیں اب آپ کو ان کی بازیابی میں تڑپ بھی نظر آئے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں