ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 15, 2018
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاکستانی جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک ہی بھارتی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔



پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔



دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔



ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آج بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 4 پاکستانی فوجی جوان شہید اور 5 فوجی زخمی ہوئے جب کہ بھارتی فوج نے 15 دن میں 100 بار سے زائد ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں