متحدہ عرب امارات میں قطری شاہی خاندان کا رکن گرفتار

مجھے کچھ ہوا تو ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیاد النہیان اس کے ذمہ دار ہوں گے، شیخ عبداللہ بن علی الثانی


ویب ڈیسک January 15, 2018
مجھے کچھ ہوا تو ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیاد النہیان اس کے ذمہ دار ہوں گے، شیخ عبداللہ بن علی الثانی فوٹو: فائل

قطر کے شاہی خاندان کے ایک رکن کو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے شاہی خاندان کے اعلیٰ رکن شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے بتایا کہ انہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جس کا الزام قطر پر لگادیا جائے گا لیکن میں پہلے سے بتا رہا ہوں کہ قطری حکومت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہو گا۔'

شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے کہا کہ پہلے تو میں ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زیاد النہیان کا شاہی مہمان تھا لیکن اب مجھے حراست میں لے لیا گیا ہے، میں واضح کر رہا ہوں کہ مجھے کچھ ہوا تو قطر نہیں بلکہ شیخ محمد بن زیاد النہیان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے حکام نے ان کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ حکام نے کہا کہ شیخ عبداللہ کو نقل و حرکت کی پوری آزادی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے قطر کے سعودی عرب سمیت متعدد عرب ریاستوں سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں