پنجاب بھر میں چائنیز نمک اجینوموتو پر پابندی

چائنیز نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی


ویب ڈیسک January 15, 2018
چائنہ نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی : فوٹو : فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائینٹفک پینل نے چائنیز نمک (اجینوموتو) پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے صوبے بھر میں چائنیز نمک (اجینوموتو) پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ سائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ اجینوموتو میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جو سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل اور دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

سائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر، ہائپرٹینشن کا سبب بننے والا چائنہ سالٹ حاملہ خواتین کے لئے بھی سخت نقصان دہ ہے لہذٰا ہوٹل، ریستورانوں، فروزن فوڈز اور دیگر تمام مصنوعات میں چائنیز نمک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں چائنیز نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں