نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس وزیراعظم کی شرکت

اجلاس میں آئندہ سینیٹ انتخابات اور متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق شریک تھے، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد دونوں سیاسی رہنما بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امرا پہنچے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس


جاتی امرا رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق شریک تھے۔

اجلاس میں سینیٹ کے آئندہ انتخابات، جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورت حال اور سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر آئندہ انتخابات کی حکمت عملی، مسلم لیگ (ن) کے جلسوں اور بلوچستان میں سیاسی و انتظامی تبدیلیوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور روانہ ہوگئے۔

Load Next Story