دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے مریم نواز

آصف زرداری اور عمران اکھٹے نہیں ہوں گے تو پتہ کیسے چلے گا کہ سازشی کون ہے، مریم نواز

دعا ہے کہ زینب کا قاتل پکڑا جائے اور اسے عبرتناک سزا ملے، مریم نواز، فوٹوفائل

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرنے والے ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں لیکن وہ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔

لاہور کے علاقے مزنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دھرنے والے ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں لیکن دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔ آصف زرداری اور عمران خان اکھٹے نہیں ہوں گے تو پتہ کیسے چلے گا کہ سازشی کون ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا

ننھی زینب کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے زینب کا قاتل جلد سے جلد پکڑا جائے اور اسے عبرتناک سزا ملے۔

Load Next Story