محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی

پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں یہاں ہی رہوں گا، فاسٹ بالر


Sports Desk January 15, 2018
پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے،محمد عرفان، فوٹو:فائل

QUETTA: طویل قامت قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی، پیسر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے، اس کیلیے جان بھی حاضر ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ طویل قامت کی وجہ سے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر کی گئی ہے، کہا گیا کہ یہاں آ کر باسکٹ بال کھیلیں، آپ کو امریکی شہریت بھی دیں گے تاہم میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں یہاں ہی رہوں گا، پاکستان کیلیے جان بھی حاضر ہے۔

واضح رہے کہ محمد عرفان پر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور قومی ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں