2018 کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی برطانوی جریدہ
انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا باعث بنے گی، دی اکنامسٹ کی رپورٹ
برطانوی جریدے ''دی اکنامسٹ'' کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ 5 سال کے لیے حکومت بنائے گی۔
برطانوی جریدے ''دی اکنامسٹ'' کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور 5 سال کے لیے حکومت بنائے گی، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا باعث بنے گی تاہم ملک میں کاروبار کی صورتحال عدم استحکام اور ترقی کی جانب سفر انتہائی سست روی کا شکار رہے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام صورتحال کے باوجود معیشت میں استحکام دیکھنے میں آئے گا جب کہ شرح نمو مستحکم رہنے کے باعث روپے کی قدر میں کمی متوقع ہے تاہم عام انتخابات کے بعد اس پر بھی قابو پالیا جائے گا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام ہوگا۔