
سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی كو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر كی تبدیلی كے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، جس کے بعد مسلم لیگ(ن) سے تعلق ركھنے والے سردار یعقوب خان ناصر كو بلوچستان كا گورنر بنائے جانے كا امكان ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے استعفی دے دیا
ذرائع كا كہنا ہے كہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) كو مزید دھڑوں میں تقسیم سے بچانے اور آئندہ انتخابات میں بلوچستان سے پارٹی كی كامیابی كے لیے یہ فیصلہ كیا.
اس خبر کو بھی پڑھیں : عبدالقدوس بزنجو نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں سنگین سیاسی بحران کے باعث وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے میر عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔