بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فوج نے پندرہ دن میں سو سے زائد مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔دفتر خارجہ


ویب ڈیسک January 15, 2018
بھارتی فوج نے پندرہ دن میں سو سے زائد مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 اہل کاروں کی شہادت اور 5 فوجیوں کے زخمی ہونے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یہ پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آج بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 4 پاکستانی فوجی جوان شہید اور 5 فوجی زخمی ہوئے جب کہ بھارتی فوج نے 15 دن میں 100 بار سے زائد ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں