کل مینار پاکستان اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی

پی ٹی اے نے کل موبائل فون سروس کے علاوہ وی فون سروس بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی اے نے کل موبائل فون سروس کے علاوہ وی فون سروس بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کل مینار پاکستان اور اطراف میں دوپہر 12 سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔



پی ٹی اے حکام نے کل مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر دوپہر 12 سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران موبائل فون سروس کے علاوہ وی فون سروس بھی بند رکھی جائے گی۔


دوسری جانب پولیس نے پنجاب حکومت کو 23 مارچ کو عمران خان کے جلسے اور شرپسند عناصر کی جانب سے میٹرو بس کو نقصان پہنچانے کے خدشے کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی بند کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

Load Next Story