افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے015 فیصد اضافہ

آلو، پیاز، گوشت سمیت17 اشیا مہنگی، چینی، ایل پی جی و دیگر 15 اشیا سستی۔

8 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں پر بوجھ میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا، بیورو شماریات۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 17میں کمی اور 19کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ 2013 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے افراد کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد، 8 ہزار تا12 ہزار آمدن والے گروپ کے لیے 0.19فیصد، 12 ہزارتا 18 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.17فیصد، 18ہزار تا35 ہزار روپے اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن والے افراد کے گروپس کے لیے افراط زر کی شرح میں بالترتیب 0.15 اور0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔




اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے جن 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آلو، پیاز، بیف، مٹن، باسمتی ٹوٹا چاول اورکپڑے دھونے والا صابن شامل ہیں جبکہ جن 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چینی، ایل پی جی، زندہ مرغی،کھلا ویجیٹیبل گھی، لہسن،انڈے، ٹماٹر، اری 6چاول، سرخ مرچ پاوڈر، گندم، آٹے کا تھیلہ، دال ماش،دال مسور،دال مونگ اوردال چنا شامل ہیں۔
Load Next Story