پاکستان تاپی منصوبے جلد مکمل کرنے کا خواہاں ہے وزیراعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات


ویب ڈیسک January 15, 2018
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان روڈ اور ریلوے لنکس قائم کرنے پراتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں ترکمانستان کے توانائی وگیس کے وزیر اور تاپی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو تاپی منصوبے سمیت توانائی، ٹرانسمیشن لائن ، فائبرآپٹک کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بجلی کی ٹرانسمشن لائن، فائیبر آپٹک منصوبوں سمیت روڈ، ریلوے لنکس قائم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان کنیکٹویٹی کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پراتفاق کیا گیا۔

ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ترکمانستان کے صدر اور وزیراعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ ترکمانستان کے دورے کی بھی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی۔ وزیرخارجہ نے تاپی منصوبے کی بڈنگ میں پاکستانی کمپنیوں کو حصہ لینے کی بھی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |