لاہور سے کالعدم جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد لاہور میں پولیس ناکوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی نے ہربنس پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قرار دی گئی شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار کے دو دہشت گردوں امجد خان اور داؤد خان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ٹوٹنے والے گروپ جماعت الاحرار سے ہے جو لاہور میں پولیس ناکوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔