اسرائیل نے امدادی فلوٹیلا کے حملے پر ترکی سے معافی مانگ لی

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔


ویب ڈیسک March 23, 2013
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

اسرائیل نے سال 2010 میں غزہ کےلئے امدادی سامان لے جانے والے فلوٹیلا کو نشانہ بنانے پر ترکی سے معافی مانگ لی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ترک ہم منصب طیب اردگان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سال 2010 میں امدادی سامان لے جانے والے فلوٹیلا پر کئے گئے حملے پرمعافی مانگی۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ 6 کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا سال 2010 میں غزہ کےلئےامدادی سامان لے جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اس پر حملہ کر کے 9 ترک باشندوں کوقتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں