ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 655 فیصد بڑھ کر 848 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

جولائی 2012 سے فروری 2013 تک 8 ارب 48 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں، اعداد وشمار


APP March 23, 2013
جولائی 2012 سے فروری 2013 تک 8 ارب 48 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں، اعداد وشمار فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان سے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات میں 6.55 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012 سے فروری 2013 تک 8 ارب 48 کروڑ30لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 7 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں، گزشتہ 8 ماہ کے دوران کاٹن یارن کی برآمدات میں سال بہ سال31 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |