زیریں سندھ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا عوام پریشان
کاروباری سرگرمیاں متاثر،مچھروں کی بہتات اور گرمی سے عوام پریشان،امراض پھیلنے کا خدشہ
ڈگری میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، کاروبار ٹھپ ۔حیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹوں سے بڑھا کر16گھنٹے تک کیے جانے کے باعث عوام پریشان ہو گئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی اورلوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آ گئے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹنڈو آدم میں بھی لوڈشیڈنگ میں 3تا4گھنٹے روزانہ اضافہ کر دیا گیا ہے جسکے بعد گرمی اور مچھروں کی بہتات نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے، مقامی افسران کسی شکایت کا جواب نہیں دیتے۔ شہریوں نے لوڈشیڈنگ کم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔