دریائے سندھ پر زیر تعمیر پل کا 150 ٹن وزنی گارڈر گرگیا

زمین بوس ہونے والے گارڈر کو ٹریکٹروں سے مٹی ڈال کر چھپانے کی کوشش


Nama Nigar March 23, 2013
دریائے سندھ پر زیرتعمیر پل کا گارڈر پہلے روز ہی خوفناک دھماکے سے زمین بوس ہوگیا۔ فوٹو/فائل

نواب شاہ،قاضی احمد سے سیہون کے درمیان دریائے سندھ کے اوپر تعمیر ہونے والے پل میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف،غیر معیاری تعمیرات کی وجہ سے زیر تعمیر پل کا150ٹن وزنی گارڈر خوفناک دھماکے سے گرگیا۔

این ایچ اے کے چیئرمین کو مذکورہ واقعے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ دریائے سندھ پر زیرتعمیر پل کا گارڈر پہلے روز ہی خوفناک دھماکے سے زمین بوس ہوگیا۔

جس کی وجہ سے اطراف کی زمین لرز کر گئی۔ تعمیراتی کمپنی نے زمین بوس ہونے والے گارڈرکو چھپانے کیلیے ٹریکٹروں کی مدد سے مٹی ڈال دی، گارڈر زمین بوس ہونے کے ایک گھنٹے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین تعمیرات کا جائزہ لینے پہنچے مگر انھیں بریفنگ میں اس واقعے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں